دنیا
Time 06 فروری ، 2019

ماسکو میں ہونے والے دو روزہ افغان کانفرنس کا اعلامیہ جاری

اعلامیے کے مطابق امن مذاکرات کے بعد سیکیورٹی اور دوسرے اداروں میں اصلاحات پراتفاق کیا گیا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

ماسکو میں دو روزہ افغان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق افغان تنازع کے حل کیلئے افغانوں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق امن مذاکرات کے بعد سیکیورٹی اور دوسرے اداروں میں اصلاحات پراتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں غیرملکی مداخلت اورافغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

اگلی امن کانفرنس قطرمیں کرانے پراتفاق کیا گیا جبکہ اسلامی بنیادی قوانین کا احترام اور پاسداری افغانستان کے ہرعلاقے میں یقینی بنانے پراتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں :