مایا علی پی ایس ایل 4 میں کس ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں؟

اداکارہ نے اس سیزن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب ہونے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا—. فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

معروف اداکارہ مایا علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر برقرار رہیں گی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بار پھر سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا حصہ بنی ہیں، جس پر وہ خوشی اور فخر محسوس کرتی ہیں۔

اداکارہ نے اس سیزن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب ہونے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

View this post on Instagram

It’s an honour to be a part of purple force for this year too... #EzRepost @quetta.gladiators with @ezrepostapp Quetta Gladiators have announced the current generation star and the very beautiful @official_mayaali as their brand ambassador for the second year in running. She was the brand ambassador for Quetta Gladiators in the @thepsl season three and would be a part of the #PurpleForce in PSL 4 too. The owner of Gladiators’ Mr Nadeem Omar said “We welcome Maya Ali again to the Gladiators family,”. Despite of her busy schedule, Maya will still participate in the opening Ceremony of PSL and will also be cheering for Gladiators throughout the tournament. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دور حاضر کی سپر اسٹار اداکارہ مایا علی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لئے مسلسل دوسری دفعہ ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر رکھا ہے اس کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کیا ہے خوبرو مایا علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دوسری بار جوش و جذبہ کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے مایا علی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز میں شرکت کرینگی #shaanepakistan #purpleforce #psl #mayaali #Quettagladiators

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on


مایا علی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے 14 فروری کو دبئی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز میں شرکت کریں گی۔

مزید خبریں :