پاکستان
Time 10 فروری ، 2019

‎حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی: مریم اورنگزیب

پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا، ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور سربراہ آئی ایم سے سے ملاقات سے قبل اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی تو پھر آج ملاقات کا ڈرامہ کیوں رچایا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ‎پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا، بقول وزیرِ خزانہ، حکومت نے آئی ایم ایف جانے سے پہلی ہی شرائط مان لی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ‎حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گرا چکی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی وفد دبئی روانہ ہوگیا جہاں وزیراعظم اور آئی ایم ایم کے سربراہ کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں :