دنیا
Time 11 فروری ، 2019

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 5 ملکی دوروں پر روانہ

زلمے خلیل زاد کے دورے افغان امن عمل کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: رائٹر

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد 10 فروری سے 28 فروری تک 5 ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد بیلجیئم، جرمنی، ترکی، قطر، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ افغان امن عمل کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پانچ ممالک کے دوروں میں اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ ختم کرنے اور فوج واپس بلانے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس سلسلے میں زلمی خلیل زاد افغان طالبان سے مذاکرات اور اتحادیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

زلمے خلیل زاد مشرق وسطیٰ اور یورپ کا دورہ مکمل کر کے واشنگٹن پہنچے ہی تھے کہ انہیں مزید ممالک کے دوروں پر بھیج دیا گیا ہے۔ 

زلمے خلیل زاد حال ہی میں طالبان اور امریکا کے درمیان قطر میں 6 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کا حصہ تھے اور انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی کی حیثیت سے طالبان سے مذاکرات کیے۔

مزید خبریں :