پاکستان
Time 11 فروری ، 2019

شوکت خانم اسپتال سے چندے کے بکس چرانے کےالزام میں خاتون گرفتار

ملزمہ رابعہ مختلف اسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جا کر وارداتیں کرتی تھی، پولیس — فوٹو:فائل 

لاہور: شوکت خانم اسپتال سے چندے کے بکس چرانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے قبضے سے رقم سے بھرا چندہ بکس برآمد کیا گیا تاہم ملزمہ کا ساتھی فرار ہوگیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ رابعہ مختلف اسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جا کر وارداتیں کرتی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رابعہ جناح اسپتال، شوکت خانم اسپتال اور گنگا رام اسپتال میں بھی وارداتیں کرچکی ہے۔

مزید خبریں :