کھیل
Time 11 فروری ، 2019

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی


دبئی: پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر مہمان ٹیم کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹ سے شکست دی۔

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورزمیں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور ڈائنا بیگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

سدرہ امین نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے جب کہ ندا ڈار نے 26 اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی پر سابق کپتان وسیم اکرم، یونس خان اور ہیڈ کوچ قومی ٹیم مکی آرتھر کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے پہنچ گئے۔

وسیم اکرم اور مکی آرتھر نے قومی ویمن ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کو سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیتی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو 100 ایک روزہ میچ مکمل کرنے پر پی سی بی کی جانب سے اسپیشل مومنٹو ایوارڈ سے نوازا۔ 


مزید خبریں :