پاکستان
Time 12 فروری ، 2019

خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔

ان افراد نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔

ذمہ دار ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔

مزید خبریں :