کریتی سنن نے اپنے کمرے میں کس بالی وڈ اداکار کا پوسٹر چسپاں کیا؟

بالی وڈ اداکارہ کریتی سنن—. فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ فلم نگری میں تیزی سے جگہ بنانے والی خوبرو اداکارہ کریتی سنن، ہریتھک روشن کی سب سے بڑی مداح ہیں۔

حال ہی میں بھارتی مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں کریتی سنن نے اداکار کارتک آرین کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کرن جوہر سے خوب گپ شپ کی۔

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بالی وڈ میں ان کا پسندیدہ اداکار کون سا ہے؟ تو انہوں نے ہریتھک روشن کا نام لیا۔

کریتی کا کہنا تھا کہ ’ہریتھک وہ واحد اداکار ہیں جن کا پوسٹر میں نے اپنے کمرے میں چسپاں کیا تھا، میں نے جب ان کی فلم ’کہو نہ پیار‘ ہے دیکھی تھی تو میں ان سے بے حد متاثر ہوگئی تھی‘۔

اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔   

واضح رہے کہ اس برس اداکارہ کی فلم ’لُکا چھپی‘ سمیت تین مزید فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں ’ہاؤس فُل 4‘، ’پانی پت‘ اور ارجُن پٹیالا شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :