ِلنکڈ اِن میں کاروباری میٹنگز کیلئے لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر متعارف

 لِنکڈ اِن میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جو رواں ہفتے متعارف ہوجائے گا—. فائل فوٹو

کاروبار اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے والی مقبول پروفیشنل ایپ لنکڈ ِان میں اہم کاروباری میٹنگز کے لیے نئے فیچر کو متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر لِنکڈ اِن کا لائیو ویڈیو فیچر—. فوٹو ٹیک کرنچ 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق لِنکڈ اِن میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے، جو رواں ہفتے متعارف ہوجائے گا۔

لائیو ویڈیو فیچر کی مدد سے کاروباری افراد اہم کانفرنسز، پروڈکٹ لانچ اور کسی بھی حوالے سے سوالات و جوابات کے سیشن کو لائیو شیئر کرسکتے ہیں تاکہ اگر وہ کسی مصروفیات یا پھر رسائی کی وجہ سے نہ جا سکیں تو آن لائن اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔

اس فیچر کی مدد سے کمپنی کی تقاریب بھی شیئر کی جا سکتی ہیں تاکہ صارفین کو کمپنی کے حوالے سے معلومات موصول ہوں جب کہ کمپنیاں بھی فوراً بیروزگاروں کا انتخاب کرسکتی ہیں۔

لنکڈاِن کا لائیو ویڈیو فیچر، فیس بک اور انسٹا لائیو فیچر کی طرح ہی مددگار ثابت ہوگا۔  

یہ فیچر فی الحال امریکا میں متعارف کیا جائے گا لیکن کچھ عرصے بعد کمپنی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کردے گی۔  

مزید خبریں :