دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ حقیقت سے قریب تر تصویریں بنانے والی مصورہ

دونوں ہاتھوں سے بیک وقت ڈرائنگ کرنا رجا سینا کے ہنر کو انوکھا بناتا ہے۔ فوٹو: رجاسینا/فیس بک

حقیقت کے قریب ترین انسانی تصویریں بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ایک مصور ایسا بھی ہے جو دونوں ہاتھوں سے حقیقت سے قریب تک دو مختلف تصاویر بنانے میں کمال مہارت رکھتا ہے۔

دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ مصوری کرنے کو تقریباً ناممکن کہا جا سکتا ہے لیکن ہے نہیں۔ نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی مصورہ رجاسینا حقیقت کے قریب ترین انسانی تصاویر بناتی ہیں۔ یہ تصاویر اس قدر حقیقی لگتی ہیں کہ کیمرے سے کھینچے جانے کا شائبہ ہوتا ہے۔

یہ حیرت کی بات ہے لیکن اس سے بھی مزید حیرت کی بات ہے یہ کہ مصورہ یہ فن پارے دونوں ہاتھوں سے بیک وقت بناتی ہیں اور دونوں فن پارے ایک دوسرے سے مختلف بناتی ہیں۔

رجاسینا پہلی دفعہ 2010 میں ایک ٹی وی پر  منظر عام پر آئیں، وہ  بچپن سے ہی مصوری کے شاہکار نمونے ایک عام پینسل سے تخلیق کرتی تھیں۔

رجاسینا کو پہلے اپنا صرف ایک ہنر معلوم تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسے معلوم ہوا کہ وہ اپنے دوسرے ہاتھ سے بھی ڈرائنگ بنا سکتی ہے۔

18 سال کی عمر میں رجا سینا کئی مصنوعات کے لیے ماڈلنگ کر چکی ہیں، فلموں اور کئی ڈرامہ سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں اور اس کے ساتھ ہی بچوں کی ڈچ ویب سیریز میں میزبانی بھی کر چکی ہیں۔

رجا سینا کا ہنر وقت کے ساتھ ساتھ نکھرتا چلا گیا اور ایک دن اچانک سے انھیں احساس ہوا کہ وہ دونوں ہاتھ سے مختلف ڈرائنگ بنا سکتی ہیں اور دونوں پر ایک ساتھ دھیان دے سکتی ہیں۔

لوگوں کے لیے یہ بات ایک ناقابل یقین تھی لیکن رجا سینا نے آن لائن اپنی ویڈیوز کو شیئر کر کے لوگوں کا شک تو دور کر دیا لیکن لوگ مصورہ کا ہنر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔








رجا سینا کی آن لائن شیئر کی گئی وڈیوز کو اب تک کئی ہزار لوگ دیکھ کر شیئر کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :