پاکستان
Time 12 فروری ، 2019

عارف عثمانی صدر نیشنل بینک تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا،اس سے پہلے سعید خان صدر نیشنل بینک تعینات تھے— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا صدر مقرر کردیا۔

وزارت خزانہ نے عارف عثمانی کو صدر نیشنل بینک تعینات کر نے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عارف عثمانی کو تین سال کے لیے صدر نیشنل بینک کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سعید خان صدر نیشنل بینک تعینات تھے جنہیں حکومت نے گزشتہ سال عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

مزید خبریں :