اب انسٹاگرام ویب ورژن میں بھی ڈائریکٹ میسجز کیے جاسکیں گے

انسٹاگرام ویب براؤزر میں ڈائریکٹ میسج کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے—۔فائل فوٹو

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ویب ورژن کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ کی سروس بھی جلد ہی دستیاب ہونے والی ہے۔

صارفین اب تک انسٹاگرام موبائل ایپ سے ہی دوستوں کو ڈائریکٹ میسج کرسکتے ہیں لیکن اب اس سہولت سے ویب ورژن کے صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر جین منچون وونگ نے عندیہ دیا ہے کہ انسٹاگرام ویب ورژن میں ڈائریکٹ میسج کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔

جین منچون وونگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انسٹاگرام ویب ورژن کے ڈائریکٹ میسج فیچر کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور بتایا کہ ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے۔










واضح رہے کہ انسٹاگرام کا ویب ورژن سال 2013 میں متعارف کروایا گیا تھا جسے صارفین نے خوب سراہا تھا۔

انسٹاگرام کے ویب ورژن میں اب تک صارفین کو پوسٹ لائک، ایکسپلور اور تبصرے کے فیچرز دستیاب ہیں تاہم امکان ہے کہ جلد ہی ڈائریکٹ میسج کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی۔

مزید خبریں :