پاکستان
Time 14 فروری ، 2019

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن، لیگی کارکنان جیل کے باہر جمع

نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور والدہ سمیت دیگر اہلخانہ ملاقات کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے، نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو اس موقع پر وہاں موجود متوالوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

مریم نواز نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

لاہور میں بارش کے باعث کیچڑ ہونے کی وجہ سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جیل کے باہر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے ملاقاتی بارش میں بھیگتے رہے۔

ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل افراد کو ہی جیل حکام کی جانب سے اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزید خبریں :