دنیا
Time 14 فروری ، 2019

ایران: پاسداران انقلاب پر خودکش حملے میں جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی

خودکش حملہ ایران کے شہریوں کے اسلامی انقلاب کے تصور کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، نائب ایرانی صدر۔ فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

تہران: ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 27 جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ سستان میں بارود سے بھری کار میں سوار خود کش حملہ آور نے پاسداران انقلاب کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا جب اہلکار ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہورہے تھے۔

خودکش حملے کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک جب کہ واقعے میں 10 زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیر نے واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خودکش حملہ ایران کے شہریوں کے اسلامی انقلاب کے تصور کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے جاری ایک بیان میں بتایا کہ اہلکار سرحد پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح گروپ جیش العاد نے پاسداران انقلاب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

مزید خبریں :