’محبت ہر چیز سے بڑھ کر اور سب سے پہلے‘

انسٹاگرام فوٹو—.

ویلنٹائن ڈے محبت کا اظہار کرنے اور تحفے تحائف دینے کے لیے جانا جاتا ہے اور عموماً یہ دن محبوب کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن بھارت کے اسٹار جوڑے یہ جانوروں کے ساتھ یہ دن مناکر محبت کا پیغام دیا۔

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انوشکا اور ویرات بڑے پیار سے بھیڑوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

انوشکا نے کیپشن میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت ہر چیز سے بڑھ کر اور سب سے بالاتر ہے، صرف یہی حقیقت ہے، یہ اپنے گھیرے میں ایسا لیتی ہے جہاں ذہن تک نہیں پہنچتا‘۔


دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ویلنٹائن ڈے مناتے ہوئے اپنی اور انوشکا کی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔ 



مزید خبریں :