دنیا
Time 15 فروری ، 2019

ٹرمپ کا ’میکسیکو دیوار‘ کی تعمیر کیلئے خصوصی اختیارات استعمال کرنے کا اعلان

میکسیکو -امریکا سرحدی دیوار کی تعمیر انتخابات میں امریکی صدر کا بنیادی وعدہ تھی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ایمرجنسی میں اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 'وال ورکس' کہہ کر میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں خصوصی اختیارات استعمال کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

ڈیمو کریٹس کی جانب سے اس اعلان کو اختیارات کا ناجائز استعمال کہا گیا ہے۔

دیوار کی تعمیر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا بنیادی حصہ تھی تاہم بحیثیت صدر  وہ اس دیوار کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام تھے۔

امریکی صدر حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے بارڈر سیکیورٹی کے بل پر تو دستخط کر دیں گے مگر میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کے اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اب وہ کانگریس کو بائی پاس کر کے دیوار کی تعمیر کے لیے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی سرحد سے آنے والے بحران سے اس دیوار کے ذریعے نمٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مجرموں اور ان جیسے دوسرے گروہوں کی آمد سے اپنے ملک کو بچانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :