پاکستان
Time 16 فروری ، 2019

وزیراعظم کا ڈائریکٹر آرکیالوجی کے پی کی گرفتاری کا نوٹس

نیب کی جانب سے گرفتار ہونے والے ڈاکٹر عبدالصمد کی فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے نیب کی جانب سے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر اسماعیل خان نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ نیب نے سنسکرت میں جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ایشیا کے واحد اسکالر اور آرکیالوجی میں گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر عبدالصمد کو کم آمدنی والے ورکرز کو غیر قانونی کھدائی روکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

اسماعیل خان نے مزید لکھا کہ یہ سب کیا ہے؟ کیوں کوئی ادھر خدمت کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ چیئرمین نیب کو اپنے ادارے میں موجود اس شرمناک حرکت کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔


مزید خبریں :