دنیا
Time 16 فروری ، 2019

بھارت کی ہائی اسپیڈ ریل پہلے ہی سفر میں فیل

ٹرین میں سوار مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے نئی دلی پہنچایا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

بھارت کی ہائی اسپیڈ ریل اپنے ابتدائی سفر میں ہی فیل ہو گئی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنے ہی ملک میں تیار ہونے والی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا۔

اپنے پہلے ہی ٹرپ کے دوران ٹرین وارانسی (سابقہ بنارس) سے بھارتی دارالحکومت نئی دلی واپس آ رہی تھی کہ ایک ڈبے کی بریک جام ہو گئیں۔

بھارت کے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین شاید کسی مویشی سے ٹکرائی ہے۔

ریلوے حکام کے دعوے کے برعکس بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرین میں اس قسم کے شواہد نہیں ملے کہ کوئی چیز اس کے اگلے حصے سے ٹکرائی ہو۔

ٹرین کے ایک ڈبے کی بریکیں فیل ہونے کے بعد ڈرائیور نے ٹرین کی آخری کوچز میں دھواں دیکھا اور پھر تمام کمپارٹمنٹس میں بجلی بند ہو گئی۔

ٹرین میں سوار مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے نئی دلی پہنچایا گیا۔

مزید خبریں :