دنیا
Time 16 فروری ، 2019

اوباما سے زیادہ نوبیل انعام کا حقدار ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

 کمیٹی نے نوبیل انعام اوباما کو دے دیا جنہیں یہ پتا ہی نہ تھا کہ انہیں اعزاز ملا کیوں؟ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ سابق صدر باراک اوباما سے زیادہ نوبیل انعام کے حقدار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا پر اتنا اچھا کام کیا کہ جاپانی وزیر اعظم نے انھیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے اوپر سے شمالی کوریا کے میزائل گزرتے تھے لیکن اب یہ میزائل تھم گئے ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ سابق صدر باراک اوباما سے زیادہ نوبیل انعام کے حقدار ہیں لیکن ممکن ہے انھیں نوبیل امن انعام کبھی نہ ملے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کمیٹی نے نوبیل انعام اوباما کو دے دیا جنہیں یہ پتا ہی نہ تھا کہ انہیں اعزاز ملا کیوں؟

مزید خبریں :