پاکستان
Time 17 فروری ، 2019

شہباز شریف اور مریم، نواز شریف کی عیادت کے بعد جناح اسپتال سے روانہ

شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جناح اسپتال میں عیادت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں جنہیں 15 فروری کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مریم نواز والد کی عیادت کے لیے الگ سے جناح پہنچیں جب کہ شہباز شریف بھی نواز شریف کی عیادت کے لیے وہاں آئے اور بھائی سے خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج ہورہا ہے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے علاج کی ہسٹری طلب کی تھی جس پر مشاورت کے بعد کل حتمی رائے دی جائے گی۔

سابق وزیراعظم مزید کتنے روز جناح اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :