پاکستان
Time 23 فروری ، 2019

فتح کا موسم آ گیا ہے: مریم نواز

انشاء اللہ اچھا وقت بھی جلدی آئے گا: مریم نواز

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ فتح کا موسم آگیا ہے۔

لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انشاء اللہ اچھا وقت بھی جلدی آئے گا، وقت گزر جاتا ہے، سچ سامنے آتا ہے۔

مزید خبریں :