دنیا
Time 25 فروری ، 2019

برطانیہ کا لبنانی تنظیم حزب اللہ پر پابندی کا اعلان

حزب اللہ، انصارالسلام اور جے این آئی ایم کا کارکن بننا اور ان کی حمایت کرنا جرم ہوگا: ساجد جاوید. فوٹو: فائل 

لندن: برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے لبنانی تنظیم حزب اللہ پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ مشرق وسطی کے حالات کو مستقل غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور بطور وزیر داخلہ برطانوی شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانا میری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے عسکری ونگ اور ان کی سیاسی جماعت میں فرق کرنا اب مشکل ہے، اس لیے پوری تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ، انصار السلام اور مغربی افریقہ کی تنظیم جماعت نصرالسلام و المسلمین (جے این آئی ایم) کا کارکن بننا اور ان کی حمایت کرنا جرم ہو گا اور اس جرم پر 10 سال سے زیادہ قید کی سزا ہو گی۔

ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ حزب اللہ پر پابندی کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے اور برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد یہ قانون جمعے سے نافذالعمل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :