دنیا
Time 26 فروری ، 2019

بھارتی تنگ نظر حکومت نے ترجمان پاک فوج کا بیان نشرکرنے پر13 چینلز کو نوٹس جاری کردیے

میجر جنرل آصف غفور نے 22 فروری کو میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ اگربھارت نے جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا جہاں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر بھارتی حکومت نے 13 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیئے۔

22 فروری کی میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان سے نہ اُلجھو، اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو ہر قیمت پر آخری سانس اور آخری گولی تک مادر وطن کا دفاع کریں گے، اپنا دفاع اور اپنا رد عمل ہمارا حق ہے۔

بھارت کی وزارت و اطلاعات نشریات کی جانب سے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر ترنگا ٹی وی سمیت 13 چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلز نے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ 20 منٹ اور 45 سیکنڈ تک بلاتعطل براہ راست نشر کرکے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید خبریں :