’جنگ سے انکار کرو‘ پاکستانی شوبز ستاروں کا پیغام

’جنگ سے انکار کرو‘ پاکستانی شوبز ستاروں کا پیغام—. فوٹو فائل 

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جنگی طیاروں کی جارحیت کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد بالی وڈ اداکاروں نے بھارتی جنگی جنونیت کو خوب سراہا اور پاک بھارت جنگ کو ہوا دی جس پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی اداکاروں کو ’جنگ سے انکار‘ اور امن پھیلانے کا پیغام دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے saynotowar# یعنی ’جنگ سے انکار کرو‘ ٹرینڈ گردش کررہا ہے۔

اداکارہ ارمینا خان نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اُن بالی وڈ ستاروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو بھارتی حکومت کی جانب سے خطے میں جنگی ماحول برپا کرنے کی حمایت کر رہے ہیں۔

اداکارہ لکھتی ہیں کہ ’میں ِان میں سے کچھ بالی وڈ اداکاروں کے اکاؤنٹس کو دیکھ رہی ہوں جو مایوس ہیں اور مستقبل میں جنگ کو بڑھاوا دے رہے ہیں، یہ کچھ لوگ ہیں جنہیں دنیا میں امن کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‘۔


ارمینا خان نے بھارتی اداکاروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ فنکاروں کو باعقل اور امن کی آواز ہونا چاہیے۔   

انہوں نے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے رویے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی ٹوئٹ پر سوال کیا کہ ’کیا آپ اپنے آپ کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف  کا ایک اچھا سفیر نہیں سمجھتی؟ سب اس کا اسکرین شاٹ لیں اور اگلی بار جب یہ امن کی بات کریں تو انہیں ان کی منافقت یاد دلائیں۔







اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ جنگ کو بڑھاوا دینے سے برا کچھ نہیں ہے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔






اداکارہ حریم فاروق لکھتی ہیں کہ جنگ کسی کے لیے بھی جیت نہیں، یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے آخر میں صرف انسانی جان کا نقصان ہوتا ہے۔ 





یوٹیوب سے شہرت پانے والے زید علی لکھتے ہیں کہ جو کوئی بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو بڑھاوا دے رہا ہے انہیں پھر خود باہر نکل کر اپنے لیے لڑنا چاہیے، ٹوئٹ کرنا بہت آسان ہے۔






گلوکار فرحان سعید نے تین مرتبہ واضح کرتے ہوئے پیغام دیا کہ  امن ہو جنگ نہیں، لیکن پھر بھی نہیں سمجھ آتا تو پھر تیار رہیں۔ 



مزید خبریں :