کاروبار
Time 27 فروری ، 2019

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 128 پوائنٹس کمی

— فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اثر پاکستانی شیئرز بازار میں بھی نظر آیا اور دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کمی سے 38692 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے آغاز پر بھارتی طیاروں کی دراندازی کی وجہ سے شیئرز بازار میں شیئرز فروخت کرنے کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک موقع پر 1498 کمی سے37 ہزار 323 تک نیچے گیا۔

تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں بھارتی طیارے گرائے جانےکے بعد صورتحال تبدیل ہوئی اور کاروبار کے آخری گھنٹے میں شیئرز خریداری کے سبب انڈیکس 37 پوائنٹس مثبت بھی ہوا البتہ کاروبار کا اختتام 128 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 692 پر کیا۔

کاروباری دن میں مارکیٹ میں 17 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ساڑھے8 ارب روپے سے زائد رہی۔

مزید خبریں :