دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ 7 ماہ اسپتال میں رہنے کے بعد گھر منتقل

ٹوکیو کے اسپتال کے مطابق دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ پیدائش کے وقت 268 گرام وزن کا تھا۔ فوٹو: رائٹرز

دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ اگست 2018 میں 268 گرام وزن کے ساتھ پیدا ہوا تھا جو کئی ماہ اسپتال میں رہنے کے بعد صحتیاب ہو کر گھر چلا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اگست 2018 میں دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ پیدا ہوا۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن 268 گرام (9.45اونس) تھا۔

حمل کے 24 ویں ہفتے میں ڈاکٹرز کو محسوس ہوا کہ بچوں کا وزن نہیں بڑھ رہا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اس کی جان بچانے کیلئے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔

کیو اسپتال کے مطابق یہ بچہ دنیا کے سب سے چھوٹا زندہ رہ جانے والا بچہ ہے۔ بچے کو پیدائش کے بعد خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا تھا، جہاں اس کا وزن 3.2کلو  ہونے پر 7 مہینے بعد اسے اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ بچہ اتنا بڑا ہو گیا ہے، مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ زندہ رہ سکے گا۔

دنیا کے چھوٹے ترین بچے کا گزشتہ ریکارڈ 2009 میں جرمنی میں پیدا ہونے والے بچے کا ہے جس کا وزن پیدائش کے وقت 274 گرام تھا۔

مزید خبریں :