ایک ہفتے تک جاری رہنے والا ٹرین کا خوبصورت ترین سفر

ٹرانس سائیبرین ٹریک دنیا کا سب سے طویل ترین ریلوے ٹریک ہے۔فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک

اکثر لوگ ٹرین کے سفر کو نقل و حمل کے دیگر ذریعوں پر فوقیت دیتے ہیں۔ ٹرین کا سفر نسبتاً سستا اور آسان مانا جاتا ہے۔ اس سفر کی آسانی اور خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں منزلیں ایک نہیں کئی ہو سکتی ہیں۔ ہاں! کچھ تھکن ضرور ہو جاتی ہے لیکن راستے میں نظر آنے والے خوبصورت مناظر شاید کسی حد تک اس تھکن کا مداوا ضرور کر دیتے ہیں۔

آپ بھی اگر ٹرین کے سفر کے دلدادہ ہیں اور دنیا کے سب سے طویل ترین مسلسل سفر پر جانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کون سے ٹریک کا انتخاب کریں گے، سفر کے انتظامات آپ خود کریں روٹ کا ہم آپ کا بتا دیتے ہیں۔

دنیا کا سب سے طویل اور مسلسل ٹرین کا ٹریک 5772 میل لمبا ہے۔ یہ ہے  'ٹرانس سائیبرین ریلوے' کا ٹریک۔ اس کی طوالت روس کے رقبے کے برابر ہے، ماسکو سے لے کر ولادی ووستک تک۔ یعنی یورپ سے لے کر ایشیاء کے کچھ حصوں تک۔

دنیا کی سب سے طویل فلائٹ نے پہلی دفعہ 2018 میں اڑان بھری تھی جب کہ اس کے بر عکس اس طویل ترین ٹرین ٹریک کا آغاز 1916 میں ہو چکا تھا جو ابھی تک رواں ہے۔

ٹرانس سائبیریا کا یہ سفر دوسری ٹرینوں کے مقابلے میں  نسبتاً سست ہوتا ہے۔ روس کے دور دراز کے علاقوں سے گزرتا ہوا، خوبصورت مناظر سے بھرپور اس ٹرین کا مکمل سفر 144 گھنٹوں کا ہے، مطلب پورے چھ دن۔

نقل و حمل کی دنیا میں مزید طویل ریلوے سروسز بھی موجود ہیں، ان میں سے  صرف ایک مسافر بردار ٹرین ہے باقی سب مال بردار ہیں۔ شمالی کوریائی اسٹیٹ ریلوے کا سفر پیانگ یانگ سے ماسکو تک 6380 میل ہے لیکن ٹرین کار شمالی کوریائی ریاست سے ولادی ووستک تک کا سفر کرتی ہے اور پھر وہاں سے ٹرانس سائبیرین سے جُڑ جاتی ہے۔

مزید خبریں :