شوبز سے شعبہ قانون تک کا سفر، ماورا حسین نے وکالت مکمل کرلی

اداکارہ ماورا حسین نے اسلامک قانون میں اعلی تعلیم مکمل کی—.  انسٹاگرام فوٹو

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے اداکاری میں بہترین جوہر دکھا کر شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور اب تعلیمی میدان میں بھی کامیابی سمیٹتے ہوئے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی۔

اداکارہ نے گزشتہ برس اسلامک قانون میں اعلیٰ تعلیم ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل اسٹڈی‘ اسلام آباد سے مکمل کی جو  لندن یونیورسٹی سے منسلک ہے۔

انہوں نے سب سے پہلے ماہ اکتوبر میں ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل اسٹڈی‘اسلام آباد میں منعقد  تقسیم اسناد کی تقریب میں اپنی بہن و اداکارہ عروا حسین کے ساتھ شرکت کی۔


جب کہ گزشتہ روز ماورا حسین نے لندن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقسیم اسناد تقریب میں والدین کے ساتھ شرکت کی۔


ماورا نے تقریب کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے سند وصول کرنے کے لیے جاتے وقت کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لکھتی ہیں کہ ’زندگی کے کچھ لمحے بہت گہرے ہوتے ہیں جس میں سمجھ نہیں آتا کیا کیا جائے ‘۔

ماورا نے کہا کہ ’میں نے سچ میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے کیرئیر کے ساتھ تعلیم مکمل کرسکوں گی لیکن آج جب میں نے اسٹیج کے لیے قدم بڑھائے تو میں شکرگزار تھی اس زندگی کے لیے سب کی دعاؤں اور محبت کے لیے‘۔ 

















مزید خبریں :