نوازشریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے: شہبازشریف

فائل فوٹو: شہبازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے، ایک بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے، وزراء ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں لیکن ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لے جانے کی اجازت نہیں۔

(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کا فخر ہے، میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بدنیتی اور اخلاقی پستی ظاہر کرتی ہے، نوازشریف کو بلا تاخیر عارضہ قلب کی سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے۔

مزید خبریں :