کھیل
Time 08 مارچ ، 2019

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے۔ فوٹو: فائل

کینبرا: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے ایرون فنچ کی قیادت میں ٹیم کا اعلان کیا۔

بھارت کے خلاف کھیلنے والے 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، فاسٹ بولر مچل اسٹارک فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ کپتان، الیکس کیرے اور پیٹ کمنز مشترکہ طور پر نائب کپتان ہوں گے جب کہ اسکواڈ میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکومب، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، جیسن بہرنڈوف، نیتھن لیون اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بال ٹیمپرنگ میں ایک سال کی سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل کیا جائے گا تاہم سلیکٹرز نے دونوں کھلاڑیوں پر اعتماد نہ کرتے ہوئے انہیں شامل نہیں کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو پابندی ختم ہونے کے باوجود اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کو دستیاب نہیں، دونوں کھلاڑی فٹنس کی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

مزید خبریں :