دنیا
Time 12 مارچ ، 2019

امریکا نے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کرتے ہوئے سفری ہدایات جاری کردی

— فوٹو:فائل 

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 

امریکا نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گئے تو جنسی ہراسانی اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ٹریول ایدوائزری کے مطابق امریکی شہری بھارت جانے کی صورت میں دہشت گردی اور جرائم پر محتاط رہیں اور مقبوضہ کشمیر نہ جائيں۔ 

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور سیاحتی مقامات پر بھی واقعات پیش آئے ہیں۔

امریکا نے اپنے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقوں سے بھی کم از کم دس کلومیٹر دور رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔

مزید خبریں :