ای سی سی نے 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

جن اشیائے خور و نوش پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں آٹا، گھی، خوردنی تیل، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کھجور، چاول، چینی، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات سمیت 19 آئٹمز شامل ہیں— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

جن اشیائے خور و نوش پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں آٹا، گھی، خوردنی تیل، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کھجور، چاول، چینی، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات سمیت 19 آئٹمز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ ڈاکخانہ کے اندرون ملک ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء کے لیے گرانٹ اور اکتوبر تا دسمبر 2018 تنخواہ، گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے بجٹ اور قومی مالی شمولیت پروگرام کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں :