نیا پاکستان پرُامن اور معاشی مواقعوں سے بھرپور ہے: وزیراعظم

آج کا پاکستان یکسر تبدیل ہو چکا ہے، وزیراعظم — فوٹو: پی آئی ڈی 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان پرُامن اور ابھرتے سماجی و معاشی مواقعوں سے بھرپور پاکستان ہے۔

دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس میں 25 ممالک سے شریک مندوبین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ آج کا پاکستان یکسر تبدیل ہو چکا ہے اور نیا پاکستان پرُامن اور ابھرتے سماجی و معاشی مواقعوں  سے بھرپور ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور سہولیات میں بہتری کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے منافع بخش کاروبار کے مواقع پر یقین رکھتی ہے کیوں کہ کاروباری برادری کے منافع بنانے سے کاروباری عمل میں تیزی آئے گی اور کاروباری سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سمٹ کا انعقاد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

مزید خبریں :