کھیل
Time 16 مارچ ، 2019

کرائسٹ چرچ حملے میں محفوظ رہنے والی بنگلا دیشی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

بنگلا دیشی کھلاڑی وطن واپس پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔ فوٹو: بی سی بی

ڈھاکا: کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں نقصان سے بال بال بچ جانے والی بنگلا دیشی ٹیم اپنے وطن پہنچ گئی۔

گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملوں میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ایک مسجد میں بنگلا دیشی ٹیم کے کھلاڑی بھی پہنچنے تھے تاہم وہ حملے میں کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے۔

دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آج سے شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ بھی منسوخ کر دیا گیا اور بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو فوراً وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں محفوظ رہنے والے تمام کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔


مزید خبریں :