دنیا
Time 17 مارچ ، 2019

بھارتی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ اور سابق وزیردفاع منوہرپاریکر چل بسے

وزیراعلیٰ گوا منوہرپاریکر کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا اور وہ ایک سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے — فوٹو:فائل 

نئی دلی:  بھارت کی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ اور سابق وزیردفاع منوہرپاریکر طویل علالت کے بعد چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منوہر پاریکر بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رکن تھے اور گزشتہ سال فروری میں ان میں ایڈوانسڈ پین کریاٹک کینسر کی تخیص ہوئی تھی۔

پاریکر نیویارک، دہلی، ممبئی اور گوا کے اسپتالوں میں زیرعلاج رہے تاہم آج وہ اپنے آبائی گھر میں دوران علاج چل بسے۔ 

منوہر پاریکر 2014 سے 2017 تک بھارت کے وزیر دفاع رہے ہیں جب کہ وہ 3 بار بھارتی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ رہے ہیں اور انتقال کے وقت بھی گوا کے وزیراعلیٰ تھے۔

منوہر پاریکر انتہائی علیل ہونے کے باوجود بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے اور کئی سرکاری تقریبات میں شرکت کی۔

مزید خبریں :