شہید نعیم کی اہلیہ کا بیان اللہ اور رسول پر پختہ یقین کی قوت کا عکاس ہے: وزیراعظم

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے سفاک قاتل اور دہشتگرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال کر رکھتے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے میں شہید پاکستانی نعیم راشد کی اہلیہ کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا، سب پر اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔

وزیراعظم عمران خان نے شہید نعیم راشد کی بیوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ شہید کی اہلیہ کے بیان سے یہ عقیدہ بھی آشکار ہونا چاہیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے۔










انہوں نے لکھا کہ ’ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال کر رکھتے ہیں‘۔



مزید خبریں :