پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا—. فوٹو بشکریہ یو وی زیگ

زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا۔

پاکستان سمیت 180 ممالک میں آج رات مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔

ارتھ آور کے دوران تمام اضافی، فالتو لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے گئے تاکہ کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

اس برس ارتھ آور منانے کی تھیم کنیکٹ ٹو ارتھ #connect to earth رکھی گئی ہے۔










 ارتھ آور کی مناسبت سے رات ساڑھے 8 بجتے ہی آسٹریلیا کے ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس کی تمام غیر ضروری بتیاں بجھا دی گئیں جب کہ لندن میں بکنگھم پیلس، ٹاور برج اور دیگر اہم مقامات کی بھی غیر اہم روشنیاں گل کرکے گلوبل وارمنگ کا شعور اجاگر کیا گیا۔

اسی طرح پیرس کا آئفل ٹاور، جاپان کا ٹوکیو ٹاور، چین کے شہر بیجنگ کا اولمپک اسٹیڈیم، تائیوان کا تائی پے ٹاور اور مصر میں اہرام کی غیر ضروری روشنیاں بھی بند کی گئیں۔

ارتھ آور کو ورلڈ وائڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :