شہر شہر
Time 03 اپریل ، 2019

کے یو جے انتخابات: طارق ابوالحسن صدراورعارف خان بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب

نومنتخب ارکان کا کراچی پریس کلب میں گروپ فوٹو — فوٹو: کے یو جے

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے انتخابات میں جیو نیوز کے سینئر صحافی طارق ابوالحسن  صدر اور نیو ٹی وی کے عارف خان بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیٹی کے چئیرمین حسن امام صدیقی کے اعلان کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ 

نائب صدر کی دو نشتوں پر محمد رضوان بھٹی (بزنس ریکارڈر) اور شمس کیریو (دنیا اخبار)، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر قاسم خان (92 نیوز) اور عمیر علی انجم (فری لانس)، خازن کی نشست پر محمد بلال طاہر (بزنس ریکارڈر) اورسیکریٹری اطلاعات طارق عزیز (آپ نیوز) بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

مجلس عاملہ کی 9 نسشتوں پر بابر علی اعوان (جنگ اخبار)، فاروق سمیع (اے آر وائے) ، حماد حسین (جسارت اخبار)، عمران خان (امت اخبار)، بدیع الزماں (نیوز ون)، شیما صدیقی (جیو نیوز)، سبط حسان (ہم نیوز)، صدیق سنگھار (اے پی پی) اور امجد قائم خانی (کے 21 نیوز) منتخب قرار پائے ہیں۔

 کے یو جے کے انتخابات کے ساتھ ساتھ بی ڈی ایم کے لئے بھی 85 نمائندے منتخب ہو ئے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ میڈیا بحران میں کے یو جے کی نو منتخب مجلس عاملہ اپنی صلاحییتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ 

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021