پاکستان
Time 09 اپریل ، 2019

شہباز کا ہتھوڑے والا اور زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے: شیخ رشید

 شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا کیس بڑا سنگین ہے: شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ شہباز شریف کا ہتھوڑے والا اور آصف زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک ہی نکلیں گے۔

شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے اپنے کانوں سے سُنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا کیس بڑا سنگین ہے، آج ایسا نظر آرہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست علیحدہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز کا ہتھوڑے والا اور آصف زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے ساتھ رہتا ہے اور ان کے ساتھ جیتا مرتا ہے، ڈالر لوٹ کر بھاگنے والا گیدڑ ہوتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کو جواب

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید بتائیں شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا؟ ورنہ استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ عمران نیازی کو چاہیے کہ شیخ رشید کی وزارت واپس لے کر انہیں شہباز شریف کا چوکیدار بنا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں، صرف زبان چل رہی ہے اور ٹرینیں بند ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں :