پاکستان
Time 17 اپریل ، 2019

وزیراعظم عمران خان دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

ٹائم میگزین نے عمران خان کو بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا۔

مشہور امریکی جریدے ٹائم نے وزیراعظم عمران خان کو 2019 کی 100 با اثر شخصیات میں شامل کر دیا۔

ٹائم میگزین ہر سال دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی بااثر سیاسی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔

اس بار دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے اور 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے وزیراعظم بننے والے عمران خان اور کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی جگہ بنا لی ہے۔

ٹائم میگزین نے عمران خان اور جیسنڈا آرڈرن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کی فہرست میں نامزد کر دیا ہے۔

مزید خبریں :