پاکستان
Time 21 اپریل ، 2019

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

وزیراعظم کی خراساں کے گورنر سے ملاقات — فوٹو: عمران خان آفیشل 

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ 

وزیراعظم عمران خان پہلے ایرانی صوبے خراساں کے دارالحکومت مشہد پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔

وزیراعظم کا دورہ مشہد — فوٹو: عمران خان آفیشل 

وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

مشہد میں مختصر قیام کے بعد وزیراعظم عمران خان تہران پہنچے جہاں ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نماکی نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو ائیر پورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورے میں ایرانی اور پاکستانی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :