پاکستان
Time 21 اپریل ، 2019

کراچی میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

— فوٹو:فائل 

کراچی کے علاقے گلشن بہار غوثیہ چوک میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ برگر لینے باہر گیا تھا، واپس آیا تو گھر میں لاشیں دیکھیں۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا شوہر درزی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :