پاکستان
Time 22 اپریل ، 2019

پنجاب میں نئی صف بندی، وزیراعلیٰ و اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس بلالیے

صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے اجلاسوں کے دوران ارکان اسمبلی کو سیاسی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں بدلتے سیاسی حالات پر حکومت اور اپوزیشن کی صف بندی کا سلسلہ جاری ہے اور مقصد کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کرلیے۔

وفاق کے بعد پنجاب میں بڑی تبدیلیوں کی افواہوں کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار سرگرم ہوگئے اور انہوں نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا جس کے دوران سیاسی حکمت عملی پر ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے بھی سیاسی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ادھر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور صوبے کی صورتحال پر کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، گزشتہ رات انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی تھی۔ 

گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی رابطہ کیا اور چوہدری مونس الہی سے بھی رابطہ کر کے سیاسی صوتحال پر بات کر چکے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک روز قبل حالیہ صورتحال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :