دنیا
Time 26 اپریل ، 2019

وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق بیان پر امریکی نمائندہ خصوصی کا خیر مقدم

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد۔ فوٹو: فائل

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اب افغانستان کے کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرے گا۔

زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان کر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تشدد میں کمی اور دوسروں ممالک کے اندرونی اختلافات میں عدم مداخلت کی پالیسی سے متعلق بیان خطے میں مثبت تبدیلی لائے گا اور پاکستان کو مرکزی کردار دے گا۔


مزید خبریں :