کھیل
Time 27 اپریل ، 2019

کشیدہ حالات: پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ


لاہور: سری لنکا میں کشیدہ حالات کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ٹیم کا دوری سری لنکا منسوخ ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹ سری لنکا کے عہدیداروں نےفی الوقت انڈر19 سریز ملتوی کردی ہے، سیریز کی نئی تاریخوں کیلئے دونوں بورڈز رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے جنوبی افریقا کے دورے سے قبل کولمبو میں سیریز کا امکان ہے، کولمبو میں ایک روزہ سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا نے موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا۔

واضح رہےکہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سے سری لنکا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔

مزید خبریں :