بالی وڈ اداکار انگلی کیوں دکھا رہے ہیں؟

— فوٹو: اے ایف پی 

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے پولنگ ہوئی جس میں 9 ریاستوں میں لوک سبھا کی 72 نشستوں کے لیے ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا، اتر پردیش، راجستھان، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، بہار، جھاڑ کھنڈ اور مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ ہوئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا  کے شہر ممبئی میں بھی پولنگ ہوئی جہاں نا صرف بالی وڈ کے بڑے بڑے ناموں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا بلکہ ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بھی ووٹ دینے کی ترغیب دی۔

سلمان خان کی پولنگ اسٹیشن آمد اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کا انداز — فوٹو: اے ایف پی 

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے بھی صبح صبح اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ 

شاہ رخ خان، اہلیہ اور  بیٹے کے ہمراہ — فوٹو: اے ایف پی 

شاہ رخ خان، اہلیہ گوری خان اور بیٹے کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن آئے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

عامر خان اور کرن راؤ کا ووٹ ڈالنے کے بعد مخصوص انداز — فوٹو: اے ایف پی

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 

سنجو بابا اور اہلیہ ووٹ ڈالنے کے بعد — فوٹو: اے ایف پی

بالی وڈ کے ’منا بھائی‘ سنجے دت نے بھی اہلیہ منایتا دت کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا انداز — فوٹو: اے ایف پی 

رنویر سنگھ نے بھی اپنا ووٹ ممبئی میں کاسٹ کیا لیکن ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون ان کے ساتھ ووٹ ڈالنے نہیں آئیں بلکہ ان کے بعد جاکر ووٹ کا استعمال کیا۔

بالی وڈ اداکاروں نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا— فوٹو: اے ایف پی 

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن، سلمان خان کے بھائی سہیل خان و ارباز خان اور پریتی زنٹا نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

عمران ہاشمی، پریم چوپڑا اور گلزار صاحب — فوٹو: اے ایف پی 

بھارتی فلم نگری کے مشہور رائٹر و شاعر سمپورن سنگھ کالرا عرف گلزار صاحب، اداکار پریم چوپڑا اور عمران ہاشمی نے بھی اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

کانگریس کی امیدوار ارمیلا اور ودیا بالن ووٹ کا کاسٹ کرنے کے بعد مخصوص انداز— فوٹو: اے ایف پی 

بالی وڈ اداکارہ ارمیلا انتخابات میں کانگریس کی امیدوار بھی ہیں، انہوں نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا جب کہ ودیا بالن نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 

روشن فیملی کے ارکان نے بھی ووٹ ڈالا — فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز 

پروڈیوسر و ہدایتکار راکیش روشن نے بھی بیٹے ہریتھک روشن اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ قریبی پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

دپیکا ووٹ ڈالنے کے بعد مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے — فوٹو: پریانکا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور بالی وڈ ویب سائٹ 

امریکا میں شادی کرنے والی پریانکا چوپڑا ان دنوں ممبئی میں موجود ہیں تو انہوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو بھی اس کی ترغیب دی۔

ڈریم گرل بیٹیوں کے ہمراہ — فوٹو: ہندوستان ٹائمز 

بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار و ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی اور ان کی صاحبزادیوں نے بھی اپنا ووٹ ممبئی میں کاسٹ کیا۔

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن، اہلیہ جیا بچن اور بہو ایشوریا کے ساتھ — فوٹو: اے ایف پی

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انگلی پر سیاہی کا نشان دکھا رہے ہیں۔

کرینہ کپور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد — فوٹو: سوشل میڈیا 
کنگنا رناوت نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا— فوٹو: سوشل میڈیا 
نوجوان اداکار ورون دھون اور ان کے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے حق رائے دہی استعمال کیا— فوٹو: ٹوئٹر 


مزید خبریں :