Can't connect right now! retry

صحت و سائنس
07 مئی ، 2019

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیلتھ بل کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹو:فائل

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں  میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ (ایم ٹی آئی) کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر شہروں کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز  نے احتجاجاً کام بند کر رکھا ہے۔ 

فیصل آباد میں الائیڈ، سول اور ٹیچنگ اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے مریض پریشانی کا شکار ہیں۔

سرگودھا میں بھی ہیلتھ بل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز جاری رہی، ینگ ڈاکٹرز کے او پی ڈی کے بائیکاٹ سے مریض رُل گئے۔

ملتان میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور وارڈز میں ینگ ڈاکٹرز کام نہیں کر رہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملات حل نہ کیے اور فوری طور پر ہیلتھ بل پر نظرثانی نہ کی تو ایمرجنسی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM