کھیل
Time 07 مئی ، 2019

شاہد آفریدی کی عمر اکمل پر کڑی تنقید، بہانے باز قرار دے دیا

عمر اکمل پریشر نہیں لے سکتا اور پریشان کن قسم کی شخصیت ہے، سابق کپتان — فوٹو:فائل 

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بلے باز عمر اکمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل بہانے اور نرم گوشے کی تلاش میں رہتے ہیں جو ہمیشہ بہانے تلاش کرے وہ شخص پلیئر نہیں ہوسکتا اور عمر اکمل ایسا ہی شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل پریشر نہیں لے سکتا اور پریشان کن قسم کی شخصیت ہے۔ 

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کولکتہ میں ایک فاسٹ بولر کی جگہ عماد وسیم کو کھلانا چاہتا تھا لیکن انتخاب عالم اور وقار یونس نے اسپنر کھلانے کی مخالفت کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی کی کتاب بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور اپنی عمر کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔

سابق کپتان کے انکشافات نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے اور انہیں کئی ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :