رحیم یارخان: طالبات سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پروفیسر گرفتار

ملزم پروفیسر عبدالحسیب طالبات سے زیادتی کرتا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ڈی پی او  — فوٹو: فائل 

رحیم یارخان میں پولیس نے طالبات کے ساتھ زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق ملزم پروفیسر عبدالحسیب طالبات سے زیادتی کرتا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے موبائل سے ویڈیو بھی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بی ڈویژن میں ملزم عبدالحسیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ 

ڈی پی او نے بتایا کہ مختلف شکایات موصول ہونے پر اور ویڈیو کی روشنی میں پروفیسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :