دنیا
Time 18 مئی ، 2019

سری نگر: بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

فائل فوٹو

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد سے ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔

بھارتی فوج کی بربریت اور نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر قابض فوج نے آنسو گیس کے شیل برسادیے۔

کشمیری میڈیا کا بتانا ہےکہ قابض انتظامیہ نے اونتی پورہ اور اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جب کہ دو روز سے ٹرین سروس بھی بند ہے۔

مزید خبریں :